Swat Voice
Sport

فٹبال ورلڈ کپ: ایک اوربڑا اپ سیٹ، پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں

cr 7 - فٹبال ورلڈ کپ: ایک اوربڑا اپ سیٹ، پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں


فٹبال ورلڈ کپ میں  ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، مراکش نے پرتگال کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش اور پرتگال کے درمیان بڑا دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوششیں کرتی رہیں، اس کے بعد مراکش کے یوسف النصری نے پہلا گول کیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

مراکش فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والاپہلا افریقی ملک بن گیا، تاریخی فتح ملتے ہی مراکش کے کھلاڑی سجدہ ریز ہوگئے۔

پرتگالی ٹیم رونالڈو کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب پورا نہ کر سکی۔ رونالڈو میچ ختم ہوتے ہی روتے ہوئے گراونڈ سے روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ پرتگال نے آخری بار فٹبال ورلڈ کپ1966کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔

آخری کوارٹر فائنل آج رات12بجے فرانس اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا.



Source link

متعلقہ

شاہین آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری کیلئے ایک وکٹ درکار

Swat Voice Editor

ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Swat Voice Editor

بابر، رضوان اور فخر پویلین واپس، قومی ٹیم مشکل میں

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy