Swat Voice
Sport

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار، 202 پر پوری ٹیم آوٹ

WhatsApp Image 2022 12 10 at 12.00.10 PM 960x540 - ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار، 202 پر پوری ٹیم آوٹ


ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ۔ پاکستان کی  پوری ٹیم 202 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔  پاکستان کی پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بابر اعظم کے 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین اچھی بیٹنگ نہیں کر سکا۔

امام الحق صفر، عبداللہ شفیق 14، محمد رضوان 10، آغا سلمان 4 اور محمد نواز ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد علی  اور زاہد محمودبغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:میسی کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی

انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مارک ووڈ اورجو روٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جیمز انڈرسن اور روبنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی۔ پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 7 اور زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں برطانیہ کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 



Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے آئر لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Swat Voice Editor

پی سی بی کا 3 ماہ کا بجٹ منظور، کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں توسیع

Swat Voice Editor

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy