Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، فضل حکیم

Fazal Hakeem 2777 - گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، فضل حکیم

سوات وائس : چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم سے مینگورہ کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا، منصوبے کے لئے کنٹرکٹ ایوارڈ ہونا مینگورہ کے رہائشیوں کے لئے ایک ایم سنگِ میل ہے، منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے، دہائیوں پر مشتمل ایک مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہونے جارہا ہے، منصوبہ مینگورہ شہر اور ارد گرد آبادیوں کو اگلے تین دہائیوں تک صاف پانی فراہم کرے گا، صاف پانی کی فراہمی سے صحت مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا، اس اہم منصوبے کی منظوری اور باقاعدہ کام آغاز ہونے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے نہایت مشکور ہیں، ان خیالات کا انہوں نے سیدوشریف میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 26 ارب سے زائد مجموعی لاگت ائے گی، منصوبے میں واٹر ڈسٹریبیوشن سسٹم اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ 55000 واٹر کنکشن فراہم کرے گا، منصوبے میں مجموعی طور پر 472 کلومیٹر ڈسٹریبیوشن نیٹورک اور 18 نئے واٹر ٹینک شامل ہیں، 136 کینال پر بننے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں 30 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ صلاحیت ہوگی۔ منصوبے کے تحت 48 انچ پائپ لائن بچھائی جائے گی اور فضا گٹ میں پلانٹ لگایا جائے گا سے شہری آبادیوں کو پانی فراہم کی جائے گی۔ ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریپڈ گریویٹی فلٹرز ٹیکنالوجی، سولر انرجی اور واٹر میٹرنگ متعارف کی جارہی ہے جس سے صاف شفاف پانی بغیر کسی اضافی سپورٹ کے گھروں اور بالائی منزلوں تک پہنچ سکے گی جس سے گھروں میں بجلی کی بچت ہوگی اور لوڈ شیڈنگ کے باوجود آبادیوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ پریس کانفرنس میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 2014 میں سروے کا آغاز ہوا مگر چند ناگزیر وجوہات پر کام کا آغاز نہ کیا جاسکا، 2018 میں حکومت دوبارہ قائم ہوئی تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی سرپرستی اور دلچسپی کے باعث منصوبہ دوبارہ متعارف کیا گیا اور اج اللہ کے کرم سے منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہوگیا ہے جو دسمبر 2023 میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے واٹر گریویٹی منصوبے کو مینگورہ کے لئے سب سے اہم اور بڑا منصوبہ قرار دیا۔

متعلقہ

سوات تعلیمی بورڈ، دوسرے انٹرامتحانات کے نتائج 13 فروری کو ہوں گے

Swat Voice Editor

وزیر اعلیٰ محمود خان کے درخواست پر سوات،بونیر، شانگلہ،کوہستان اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کردیا

Swat Voice Editor

پاکستان سویٹ ہوم اور خپل کور فاونڈیشن کے طرف سے سیلاب زدگان میں امداد تقسیم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy