Swat Voice
Sport

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ آج ملتان میں ہو گا

england - پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ آج ملتان میں ہو گا


پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں آج ملتان میں آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم میں موجود ہیں، تاہم دھند کے باعث میچ  شروع ہونے میں تاخیر کا امکان ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 16 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچ اسپینرز کے لیے ساز گار ہوگی، محمد نواز اور ابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

شاہین آفریدی سیریز سے پہلے اور حارث روف پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اب اطلاعات ہیں کہ نسیم شاہ کو بھی انجری کا سامنا ہے۔

واضح رہے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی تھی۔

 



Source link

متعلقہ

کیا شاہد آفریدی پی ایس ایل 8 کھیلیں گے؟

Swat Voice Editor

پی ایس ایل 9 کہاں کھیلی جائے گی ؟

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy