Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

روڈ اطراف میں ملبہ اور تعمیراتی مواد ڈالنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع

road side - روڈ اطراف میں ملبہ اور تعمیراتی مواد ڈالنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع

سوات وائس : ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کے اطراف اور چوکوں پر تعمیراتی مواد، ملبہ، پھتر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔پابندی میں توسیع دفعہ 144 کے تحت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ عوام اور کچھ سرکاری محکمے تعمیراتی کام عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی مواد اور ملبہ روڈ سائڈ پر جمع کرتے ہیں جس سے روڈ جا بجا بند ہونے سے عوام کو امدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق مذید دو مہینے کے لئے ہوگا۔

متعلقہ

سوات پولیس ان ایکشن،سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

Saeed

سی این جی اسٹیشنوں کی بندش قبول نہیں،عبدالرحیم

Saeed

ڈی آر سی ممبران اور ڈی آئی جی کے مابین ملاقات

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy