Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں مزید 60 دنوں کی توسیع

swat river3 - دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں مزید 60 دنوں کی توسیع

سوات وائس : دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دریا کے حدود میں جاری غیر قانونی مائیننگ بشمول بجری اور ریت نکالنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پابندی کا اطلاق کیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سے دریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ لاحق ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جابجا کھدائی والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اور ملیریا جیسے مچھر پلنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ضلع میں صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ حکم نامے میں غیر قانونی مائیننگ کو حفاظتی پشتوں، پلوں اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی وجہ گردانا گیا ہے اور کہا گیا ہے کھدائی سے مون سون میں سیلابی صورتحال اختیار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انہی وجوہات کی بناء پر پابندی کا اطلاق لازم ہوگیا تھا۔ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ

عبید خان قتل کیس کا مرکزی ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Swat Voice Editor

وفاقی محتسب کے ڈپٹی ایڈوائزر جہانزیب لطیف کا دورہ سوات پریس کلب

Swat Voice Editor

فضل حکیم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy