Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایاز کو آرمی پبلک سکول میں داخلہ مل گیا

aisha222 - تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایاز کو آرمی پبلک سکول میں داخلہ مل گیا

سوات وائس : عالمی ایوارڈ یافتہ تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایازکو آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات میں داخلہ مل گیا۔ آرمی پبلک سکول سوات کی انتظامیہ کی جانب سے عائشہ ایاز اور ان کے بھائی زیاب ایاز کا استقبال کیا گیا اور دیگر بچوں کے ساتھ متعارف کیا گیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق دونوں بچے تائیکوانڈو کے کھلاڑی ہے سکول میں ان کی موجودگی سے دیگر طلباء میں بھی مقابلے کا رجحان بڑھ جائے گا۔ یہ بات بھی خوش آئیند ہے کہ دونوں بچوں کا شمار آج سے آرمی پبلک سکول کے ہونہار طلباء میں کیا جائے گا۔ عائشہ ایاز اور ان کے بھائی کے سکول میں پہلے دن کے موقع پر خصوصی اسمبلی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں سکول کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد یاسین نے بھی خطاب کیا اور عائشہ آیاز کو ویلکم کیا۔واضح رہے کہ عائشہ آیاز بین الاقوامی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں چار گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈل جیت چکی ہے جبکہ دس سال کی عمر میں بھی سو ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

متعلقہ

مٹہ کے علاقہ ارکوٹ میں 13 سالہ بچی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

Swat Voice Editor

قومی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ

Swat Voice Editor

کبل سی ٹی ڈی تھانہ دھماکہ، 18 افراد جاں بحق جبکہ 70 افراد زخمی ہوگئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy