Swat Voice
Sport

میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں، بابر اعظم

WhatsApp Image 2022 12 08 at 2.00.25 PM 960x540 - میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں، بابر اعظم


ملتان: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں جبکہ کوشش ہوتی ہے شکست کے بعد پریشر نہ لیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن چل رہی ہے اور پچ کے حوالے سے دوپہر کے وقت ٹھیک سے پتہ چلتا ہے۔ ایک میچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ ہم میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فاسٹ باؤلرز کے کمبینیشن پر فوکس کریں گے اور کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں۔ اظہر علی کے مستقبل سے متعلق یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ویمن ٹیم کا اعلان ہو گیا

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے ہر سیشن میں گیم تبدیل ہوتی ہے جبکہ ٹوٹل رنز اور اس کا تعاقب کیسے ہو گا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور میچ میں رہ جانے والی  چیزوں پر فوکس کر رہے ہیں۔ کوشش ہوتی ہے تمام کھلاڑی کرکٹ سے محظوظ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ میرا کام ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے اور ہم نے کارکردگی دینی ہوتی ہے۔ اگر دھند ہوئی تو راولپنڈی کی طرح کچھ اوورز اوپر نیچے ہوسکتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان ہر چیز کی پلاننگ کرتا ہوں اور کوئی پریشر نہیں لیتا ہوں۔ کسی کو دکھانا نہیں ہوتا کہ میں کیا کرتا ہوں، جو میرا بیسٹ ہے وہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔



Source link

متعلقہ

ایشیا کپ: بھارتی میڈیا نے پاکستان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

Swat Voice Editor

جسٹس قیوم کی رپورٹ کے بعد وسیم اور وقار کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیےتھا،

Swat Voice Editor

سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy