Swat Voice
Sport

بھارت اور بنگلادیش میچ میں آئی سی سی کی بڑی غلطی

MATCH - بھارت اور بنگلادیش میچ میں آئی سی سی کی بڑی غلطی


بھارت بنگلادیش کے کرکٹ میچ میں، کینیڈین ٹیم کی انٹری ہو گئی، ٹاس بھارت اور بنگلادیش میں ہوا ، لیکن آئی سی سی نے کینیڈا کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں، جس میں لکھا گیا کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت لیا ہے، کیا اب وہ میچ میں بھی بھارت کو شکست دے سکیں گے ؟

لیکن اس پوسٹ کے ساتھ تصویر کینیڈا کرکٹ ٹیم کی لگا دی گئی، جس پر صارفین نے آئی سی سی کا خوب مذاق اڑایا، کچھ ہی دیر میں غلطی کا احساس ہونے پر پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن تب تک اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو چکے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔





Source link

متعلقہ

چابی کے سوراخ سے تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

Swat Voice Editor

ایشیا ایمرجنگ کپ کا فائن لپاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

Swat Voice Editor

بابر اعظم اس سال اپنی سالگرہ بھارتی شہر احمد آباد میں منائیں گے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy