Swat Voice
Sport

فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی جیت، کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل

WhatsApp Image 2022 12 07 at 9.32.18 AM 960x540 - فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی جیت، کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل


فیفا ورلڈ کپ میں کوارٹرز فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ پرتگال، مراکش، کروشیا، برازیل، نیدر لینڈز،ارجنٹینا، انگلینڈ اور فرانس اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔  پرتگال نے حریف ٹیم کو 1-6 کے زبردست مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل کا میچ ہرایا۔

پرتگال کے کھلاڑی گونکالو راموس نے ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔پرتگال کے پیپے، رافیل گوریرو اور رافیل لیو نے ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپین کو اپ سیٹ شکست،مراکش کوارٹر فائنل میں

پرتگال کی جیت کے ساتھ پری کوارٹر فائنلز کا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ اگلے مرحلے میں پہلا کوارٹر فائنل 9 دسمبر کو کروشیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا۔

10 دسمبر کو2 کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں نیدر لینڈ اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرے میچ میں مراکش اور پرتگال کا مقابلہ ہوگا۔

11 دسمبر کو آخری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔



Source link

متعلقہ

ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کی بجائے کب شیڈول ہونے کا امکان

Swat Voice Editor

ایشیا کپ پاکستان میں متوقع، بھارت کے میچز کہیں اور

Swat Voice Editor

ویرات کوہلی کے مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy