Swat Voice
Sport

جیتنا ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہو گی، رمیز راجہ

WhatsApp Image 2022 12 06 at 2.39.59 PM 960x540 - جیتنا ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہو گی، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر ٹیسٹ سیریز جیتنی ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں اٹیکنگ گیم کھیلنے کی ہدایت کی ہے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ جس طرح انگلینڈ کھیلا ہے، اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کو کھیلنا ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتا جا سکتا تھا، پلیئرز تھوڑی اور جان مارتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، فاسٹ بالرز کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی تھی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

 



Source link

متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز، آج نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا مقابلہ

Saeed

کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کا سب سے زیادہ ففٹی بنانے کا ریکارڈ

Saeed

پاکستان کا بنگلادیش کو 168 رنز کا ہدف

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy