Swat Voice
Sport

رمیز راجہ بہترین انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں، وزیراعظم

pm - رمیز راجہ بہترین انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجہ بہترین انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں۔

پاک انگلینڈ ٹیموں کے اعزاز میں اعشایئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارک دیتا ہوں،امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 17سال بعد انگلش ٹیم کی پاکستان آمد تاریخی لمحہ ہے،انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کیلئے آگے آئے، ان کا جذبہ لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا، پاکستان میں کھیلوں میں ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم  نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے، دیکھ کر جائیں، آپ کو ایسے نہیں جانے دیں گے۔



Source link

متعلقہ

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور کوچز پر ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات

Swat Voice Editor

بابر اعظم نے ٹیم میں موجود 3 بہترین دوستوں کے نام بتادیے

Swat Voice Editor

20جون کو ذکا اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین بنیں گے،وفاقی وزیر کا اعلان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy