Swat Voice
Sport

کراوڈ کی حسن علی کیساتھ بدتمیزی، اسٹیڈیم میں جھگڑا

WhatsApp Image 2022 12 05 at 2.08.39 PM 960x540 - کراوڈ کی حسن علی کیساتھ بدتمیزی، اسٹیڈیم میں جھگڑا


 عارف والا میں میچ کے دوران قومی کرکٹر حسن علی کیساتھ مقامی لوگوں  نے بدتمیزی کی جس کے بعد اسٹیڈیم میں جھگڑا ہو گیا۔

قومی کرکٹر حسن علی نے  پی پی ایل میں حصہ لیا جس کے لیے وہ عارف والا میچ کھیلنے گئے۔ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کراوڈ کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور جملے کسے گئے۔

کراوڈ کی جانب سے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹسمین کے کیچ چھوڑنے کا طعنہ بھی دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہےحسن علی کے باونڈری کے قریب آنے پر کچھ شائقین کی جانب سے آوازیں کسی گئیں اور کہا گیا کہ  تم اسکواڈ میں شامل نہیں ہو، اس کے علاوہ ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے کہ سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا؟

کراوڈ کی جانب سے ہونے والی  بدتمیزی پرحسن علی بھی سیخ پا ہو گئے جس کے بعد اسٹیڈیم میں  جھگڑا ہوا۔ ایک اور ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  جھگڑا بڑھنے پر  اسٹیڈیم میں ہجوم جما ہے اور حسن علی  بدتمیزی  کرنے والے شخص کو مارنے کے لیے لپکتے ہیں ۔

تاہم مینجمنٹ نےشائقین کے نامناسب سلوک پر ان کی خوب سرزنش کی اور ساتھی کھلاڑیوں نے حسن علی اور شائقین کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔

سوشل میڈیا پر جھگڑے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حسن علی کیساتھ ہونے والے نامناسب واقعے کی مذمت کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو عزت دینے چاہیے۔

 

 

 





Source link

متعلقہ

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر مداحوں کا انتظار ختم کردیا

Swat Voice Editor

شاہین آفریدی کے پسندیدہ بیٹر کون ؟

Swat Voice Editor

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پلیئنگ الیون میں کون اِن اور کون ہو گا آؤٹ؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy