Swat Voice
Sport

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز اختتام پذیر، پاکستان کو جیت کیلئے 263 رنز درکار

WhatsApp Image 2022 12 04 at 6.07.44 PM 960x540 - راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز اختتام پذیر، پاکستان کو جیت کیلئے 263 رنز درکار


راولپنڈی: پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پہ 80 رنز بنا لیے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم 343 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہے، ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو فتح کے لیے مزید 263 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں باولنگ نہیں کریں گے

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

Rawalpindi Test 021 - راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز اختتام پذیر، پاکستان کو جیت کیلئے 263 رنز درکار

میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جب کہ اس کی تین وکٹیں ابھی باقی تھیں، انگلینڈ کو مجموعی طور 342 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے جب 343 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ عبداللہ شفیق صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں روبنسن نے آؤٹ کیا، اسی اوور میں آنے والے بلے باز اظہر علی ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے جس پر انہیں پویلین لوٹنا پڑا جب کہ کپتان بابرا عظم صرف چار رنز کا اضافہ کر کے میدان سے  باہر چلے گئے، انہیں بین اسٹوکس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

راولپنڈی ٹیسٹ: ایک اننگز میں 7 سنچریاں بن گئیں

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ہیری بروک 87 اور جیک کرالی 50 رنز کے ساتھ نمایاں  بلے باز رہے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ ایک وکٹ سلمان آغا کے حصے میں آئی تھی۔



Source link

متعلقہ

ویمن ٹی 20، ندا ڈار نے ریکارڈ بنا ڈالا

Swat Voice Editor

منفی اعزاز بھارتی کرکٹر نے اپنے نام کر لیا

Swat Voice Editor

ویرات کوہلی نے میٹرک میں کتنے نمبر لیے؟ مارک شیٹ وائرل

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy