Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ڈویژن بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،نو کلو گرام آفیون برآمد

Arrested 34 - ڈویژن بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،نو کلو گرام آفیون برآمد

سوات وائس : ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کی ہدایت پر  ڈویژن بھر میں منشیات فروشوں /سمگلروں کے خلاف بھر پور کاررئیاں جاری ہیں،اس سلسلے میں باجوڑ پولیس نے آج ڈی پی او باجوڑ  شوکت علی کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر کو رنگے ہاتھوں دھر لیا، منشیات سمگلر کے قبضے سے 9کلو گرام آفیون برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے باجوڑ پولیس کو کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں منشیات جیسے لعنت کے دھندے میں ملوث بڑے بڑے ڈیلروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر اور تمام کرداروں کی بیخ کنی کرکے ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اپنے اپنے اضلاع میں منشیات فروشوں اورسمگلروں کے بڑے بڑے ڈیلرز اور انکے نٹ ورکس کی فہرستیں تیار کرکے بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور تمام ڈی پی اوز عوام کی وساطت سے آگاہی مہم کرا کر منشیات کے خلاف جاری جنگ عوام کی شراکت داری کے ساتھ کامیاب بنائیں، جبکہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی آگاہی مہم کرائیں تاکہ آنے والے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ مہیا ہو۔

متعلقہ

تھانہ مینگورہ پولیس کی کارروائی، 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمددو ملزمان گرفتار

Swat Voice Editor

تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ میں نئے تعمیر شدہ بالاسور چوکی کا افتتاح

Swat Voice Editor

فضل حکیم خان سے وائس چانسلر حسن شیر کی ملاقات

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy