Swat Voice
Sport

رکی پونٹنگ صحتیاب، وہ خوفزدہ کرنے والا لمحہ تھا

WhatsApp Image 2022 12 03 at 11.30.37 AM 960x540 - رکی پونٹنگ صحتیاب، وہ خوفزدہ کرنے والا لمحہ تھا


 دل کی تکلیف کے باعث اسپتال پہنچنے والےسابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ صحتیاب ہو کر  واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف  کے باعث اسپتال پہنچنے والے رکی پونٹنگ صحت یاب ہو کر واپس آگئے۔

کرکٹ گراونڈ میں واپس پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا، وہ خوفزدہ کردینے والا لمحہ تھا۔

انہوں ے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا، آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:رکی پونٹنگ کو کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

انہوں  نے سوشل میڈیا پر  بھی مداحوں کو اپنی واپسی کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نئی صبح کے ساتھ میں واپس آ گیا ہوں۔ جسٹن لینگر نے میرا خیال رکھا ۔

ان کاکہنا ہے کہ کل برا یہ ہوا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکا، میں نے ٹیسٹ کا بہترین حصہ مس کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکی پونٹنگ کو کمنٹری کرتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں کچھ ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیاہے۔





Source link

متعلقہ

پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش

Saeed

80 کروڑ کا فٹ بال

Saeed

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کہاں ہونے جا رہی ہے ؟

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy