Swat Voice
Sport

پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

hb and oo - پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

راولپنڈی میں انگلینڈ نے کھیل کے پہلے دن 506 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنا دیا۔اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔

رواں ٹیسٹ میں انگلینڈ کے 4 بیٹرز نے سنچریاں داغ دیں جن میں اوپنرز بین ڈکٹ، زیک کراولی، اولی پاپ اور ہیری بروکس شامل ہیں۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زیک کراولی اور بین ڈکیٹ نے ابتدا سے پاکستانی بولرز پر دباو بنائے رکھا اور میدان کے چاروں اطراف جم کر شاٹس کھلیں۔

اوپننگ بلے بازوں ج233 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ اس اسکور پر 107 رنز بنانے والے بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے، جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

اگلے ہی اوور میں 122 رنز پر کھیلے والے زیک کراؤلے کو حارث رؤف نے بولڈ کیا کر کے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

کریز کے ایک اینڈ پر موجود اولی پوپ نے جو روٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت بنائی لیکن 286 کے مجموعے پر جو روٹ زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اس کے بعد اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیری بروک کے ساتھ مل کر 176 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی جہاں انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

اولی پوپ کو 462 کے مجموعے پر ڈیبیو کرنے والے محمد علی نے ای بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی چار وکٹیں گر جانے کے باوجود انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی، اس دوران ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی۔

خراب روشنی کے باعث کھیل 75 اوورز میں ہی ختم کردیا گیا۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے تھے۔



Source link

متعلقہ

کھلاڑی کی تنخواہ 10 ارب روپے

Saeed

بھارت کے سابق کرکٹر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوبیاں گنوانے لگے

Saeed

ٹی ٹوئنٹی کا تاج رضوان سے بھی چھن گیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy