Swat Voice
Sport

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں روانہ ہوئے

Christain - پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں روانہ ہوئے


اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز پہلا پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے رکشے میں روانہ ہوئے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے رکشے میں روانہ ہوئے جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گیا ہے۔ کرسچن ٹرنز نے اردو میں اپنا پیغام ریکارڈ کروایا اور “جذبہ جنون ہمت نہ ہار” گانا بھی دھرایا۔ میچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری زبان میں کہا کہ “راجہ جی، پنڈی جلساں میچ تکساں”

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 17 سال بعد پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔





Source link

متعلقہ

میرے گھر والے بہت خوش ہیں کہ وہ مجھے کپتانی کرتا دیکھیں گے، کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم

Swat Voice Editor

پاکستان کی نیدر لینڈ سے جیت لازم ورنہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

Swat Voice Editor

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy