Swat Voice
Sport

پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

test - پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئیں


پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان  پہلا ٹیسٹ  میچ آج  شیڈول کے مطابق کچھ دیر میں شروع ہو گا، جس کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گی ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں۔

واضح رہے فیصلہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ کلئیر آنے پر کیا گیا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلئینگ الیون کی دستیابی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا، کپتان بین اسٹوکس سمیت سات انگلش کھلاڑی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہونے پر میچ کے شروع ہونے تحفطات کا اظہار کیا جارہا تھا، اب میچ شیڈول کے مطابق شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کمنٹری پینل میں بڑے نام شامل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے ہیں۔ 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ 39 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں آخری بار 2005/6 میں ٹیسٹ سریز کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کمنٹری پینل میں بڑے نام شامل

پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو برابر ہوا۔تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز 100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جبکہ دنوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔



Source link

متعلقہ

نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Swat Voice Editor

ٹیم کی کارکردگی اوپر جارہی ہے، ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے، بابر اعظم

Swat Voice Editor

نجم سیٹھی کو ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، شاہد آفریدی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy