Swat Voice
Sport

انگلش کرکٹرز بیمار، پہلا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ فیصلہ کل

england 3 - انگلش کرکٹرز بیمار، پہلا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ فیصلہ کل


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے فیصلہ کل جمعرات کی صبح 7:30 بجے کیا جائے گا۔

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی طبیعت ناسازی پر پی سی بی اور ای سی بی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں بورڈز نے فیصلہ کیا کہ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے فیصلہ ابھی نہیں بلکہ صبح کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز نے فیصلہ ای سی بی میڈیکل پینل کی ہدایت پر کیا ہے۔اگر انگلش کھلاڑی فٹ قرار نہ پائے تو راولپنڈی ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ 5 روزہ ہی ہوگا اور کراچی اور ملتان ٹیسٹ کی تاریخیں بھی تبدیل نہیں کی جائیں گی۔

پی سی بی نے کہا کہ دونوں بورڈز نے انگلینڈ کے ڈاکٹروں کے مشورے کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے جو کھلاڑیوں کے صحت اور بہتری کے حوالے سے ہے تاکہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز میں شامل پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی 11 رکنی ٹیم کا انتخاب کر پائے۔

پی سی بی نے کہا کہ دونوں بورڈز نے اتفاق کرلیا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جمعرات کو صبح تک کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہوتے ہیں تو پھر ٹیسٹ جمعے کو شروع ہوگا اور 5 روزہ میچ ہوگا۔



Source link

متعلقہ

حماد اعظم اور احسان عادل نے اچانک ریٹائرمنٹ کیوں لی؟اصل وجہ تو اب سامنے آئی

Swat Voice Editor

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روک دیئے

Swat Voice Editor

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy