Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مالم جبہ میں سائیکل ریس

Cycle Race - سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مالم جبہ میں سائیکل ریس

سوات وائس : سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ میں سائیکل ریس کے مقابلوں اختتام پذیر ہو گئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹ آفیسر کاشف فرحان  اور اے سی چارباغ شاکر اللہ نے کہاکہ سوات میں سرمائی موسم کی سیاحت کے لئے سرگرمیاں جاری ہے اس سلسلے میں ملم جبہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیاتاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح علاقے کا رخ کریں، ہم سیاحوں کو سوات آنے پر خوش امدید کہتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ  سیاحوں کو بہتر ماحول اور تفریح کی مواقع فراہم کررہے ہیں،  سائیکل ریس میں 35سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،  اس موقع پر، ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، ریس میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو حوصلہ افزائی کے انعامات دئے گئے اتاہم ریس میں  ابوزر نے پہلی جبکہ ذیشان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ریس اپنے نام کردیا، اس موقع پر اے سی چارباغ شاکراللہ اور ریجنل سپورٹ افیسر کاشف نے کھلاڑیوں میں ٹرفیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ

کبل، وقتی تکرار پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

Swat Voice Editor

مٹہ کے علاقہ شیرپلم میں 18 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

Swat Voice Editor

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy