Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سیدو شریف ،خواتین کے حقوق بارےآگاہی سیمینار

MAyor shahid 2 - سیدو شریف ،خواتین کے حقوق بارےآگاہی سیمینار

سوات وائس : سیدوشریف فیض آباد میں خواتین حقوق بارے آگاہی اجاگر کرنے کے لئے مقامی تنظیموں کی طرف سے ایک روزہ میلے سے خطاب کرتے ہوئے سٹی میئرشاہدعلی خان نے کہاکہ خواتین ہمارے آبادی کا نصف حصہ ہے ان کو باعزت طریقے سے روزگار کی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں کہا کہ اس طرح کے میلوں اور تقریبات کی وہ ذاتی طور پر حوصلہ افزائی کرتاہے انہوں نے کہاکہ ضلع حکومتوں میں خواتین کے لئے مخصوص فنڈ موجود ہے اس فنڈ کو خواتین کے لئے استعمال کیا جائیگا، اس موقع پر پروگرام میں شریک خواتین نے مختلف مسائل بارے سٹی میئر سے سوالات کئے اور کئی مسائل کی نشاندہی کی۔ تقریب سے میلہ انعقاد کرنے والی خواتین تنظیم عورت فاونڈیشن کی سوات میں رہنما ثمرین حکیم نے کہا کہ میلے کا بنیادی مقصد خواتین کے حقوق بارے آگاہی اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد میں مختلف مقامی تنظیموں، میڈیا،ضلع انتظامیہ نے ان کی بھرپور مدد کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا، خواتین میلے میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے اشیاء رکھیں میلے میں مختلف سکولوں کے بچیوں نے سٹیج پر جوڈو، مزاحیہ خاکے پیش کئے جبکہ کئی طالبات نے خواتین کے حقوق بارے تقاریر کئے۔ 

متعلقہ

مینگورہ، لینڈ سلائیڈنگ سے چار بچے ملبے تلے دب گئے، دو جاں بحق

Swat Voice Editor

نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

Swat Voice Editor

سوات میں پہلی مرتبہ ڈی آر سی میں خواتین او خواجہ سرا شامل

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy