Swat Voice
Sport

انگلش کھلاڑی بیمار، پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ مؤخر ہونے کا امکان

WhatsApp Image 2022 11 30 at 2.34.30 PM 960x540 - انگلش کھلاڑی بیمار، پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ مؤخر ہونے کا امکان


 انگلش کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی اور 7 آفیشل کے بیمار ہونے کے بعد پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ موخر ہونے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 14  ممبر بد ہضمی کا شکار ہو گئے۔ جس کے باعث پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ نہیں آئے۔انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان پہلا ٹیسٹ ایک دن ملتوی کرنے کیلئے بورڈز میں بات چیت شروع ہو گئی۔ پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ایک دن تاخیر سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کے صرف 8کھلاڑی دستیاب ہیں۔انگلینڈ ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ڈاکٹر کی رپورٹ پر  میچ موخر کرنے پرحتمی فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔





Source link

متعلقہ

بابر اعظم اور رضوان کی مایوس کن بیٹنگ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

Swat Voice Editor

نجم سیٹھی پھر رمیز راجہ کے نشانے پر

Swat Voice Editor

دوسرا ٹی 20، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy