Swat Voice
Sport

انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

WhatsApp Image 2022 11 30 at 9.19.14 AM 960x540 - انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان


انگلش کرکٹ بورڈ  نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے مہمان ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ اور انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کا آج آخری روز ہے، دونوں ٹیمیں صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی۔ پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔

شائقین کرکٹ کے لیے بھی اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز ٹرافی تقریب رونمائی بھی آج ہوگی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے ہیں۔ 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ 39 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں آخری بار 2005/6 میں ٹیسٹ سریز کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کمنٹری پینل میں بڑے نام شامل

پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو برابر ہوا۔تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز 100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جبکہ دنوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔





Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی

Saeed

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل فارمیٹ کی بہترین اوپننگ جوڑی قرار

Saeed

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy