Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے حکم کی تعمیل کریں گے،مستعفی ہونا معمولی بات ہے، فضل حکیم

Fazal hakeem 244 - عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے حکم کی تعمیل کریں گے،مستعفی ہونا معمولی بات ہے، فضل حکیم

سوات وائس :چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہر حکم کی تعمیل کرینگے، اسمبلی رکنیت اور عہدوں سے مستعفی ہونا معمولی بات ہے اپنی قیادت کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اسمبلی رکنیت اور عہدے پارٹی چیئرمین عمران خان کی امانت ہے وہ جب چاہے ہم مستعفی ہو جائیں گے ہمارے لئے اسمبلی رکنیت اور عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں،بحیثیت پارٹی کے ایک عام کارکن کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے قافلے کے ہر اول دستے کا کردار اد کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف پی کے 5کے صدر حیدر علی اور جنرل سیکرٹری جہانزیب گوگل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلی رکنیت اور عہدے پارٹی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے دئیے گئے ہیں وہ جب چاہے ہم استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے عہدوں کے بغیر ایک ادنیٰ کارکن کی طرح صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ

بارامہ میں ڈاکوؤں نے مہمان کو لوٹ لیا،ایک لاکھ پچاس ہزار اورزیورات لے کر فرار

Swat Voice Editor

انیس سالہ زین کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

Swat Voice Editor

تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ میں نئے تعمیر شدہ بالاسور چوکی کا افتتاح

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy