Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ہوائی فائرنگ، اتش بازی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

Aerial - ہوائی فائرنگ، اتش بازی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

سوات وائس : ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 60 روز کے لئے ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوام اور نوجوان خوشی کے لمحات اور دیگر نجی تقریبات کے دوران خوشی کے اظہار کے طور پر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس سے ضلع میں امن اور سکون کی فضا متاثر ہوتی ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان کا بھی خدشہ رہتا ہے جس کی بناء پر پابندی لگائی جاتی ہے۔

متعلقہ

دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں مزید 60 دنوں کی توسیع

Saeed

سوات کے علاقہ کبل میں سول سو سائٹی کے زیر اہتمام امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Saeed

جیل بھرو تحریک، سوات پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy