Swat Voice
Sport

مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

wood 1 - مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر


انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک ووڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے علاوہ تربیتی کیمپ میں بھی آرام دیا گیا تھا تاہم وہ صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔

انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مارک ووڈ اپنی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مارک ووڈ دوسرے ٹیسٹ میں انجری سے صحت یاب کو کر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہو رہا ہے۔



Source link

متعلقہ

انسٹاگرام پر فٹبال کھلاڑیوں کی اجارہ داری قائم ہو گئی

Swat Voice Editor

شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی

Swat Voice Editor

سابق جنوبی افریقی کرکٹر کی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم سے متعلق پیشگوئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy