Swat Voice
Sport

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کمنٹری پینل میں بڑے نام شامل

pak england - پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کمنٹری پینل میں بڑے نام شامل


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق انگلینڈ سے ڈیوڈ گاور، ناصر حسین، اور مائیکل ایتھرٹن کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ پاکستان سے وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن پاکستان میں پہلی بار کسی میچ کی کمنٹری کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق سیریز کے دوران 27 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں بگی کیم اور ہاک آئی ریویو سسٹم کی بھی سہولت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبر سے 21 دسمبر تک 3 ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 

 

 

 



Source link

متعلقہ

وہاب ریاض بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

Swat Voice Editor

منفی اعزاز بھارتی کرکٹر نے اپنے نام کر لیا

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈ کپ: آج کے دونوں میچز بارش کی نذر

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy