Swat Voice
Sport

بھارتی بلے باز نے ایک اوور میں 7 چھکوں کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

WhatsApp Image 2022 11 28 at 5.15.49 PM 960x540 - بھارتی بلے باز نے ایک اوور میں 7 چھکوں کا عالمی ریکارڈ بنا لیا


نئی دہلی: بھارتی بلے باز رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں سات چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

نسیم شاہ کے دو چھکے، ایک جیت سے دو شکار، پاکستان کے دونوں پڑوسی ایشیا کپ سے باہر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے تحت بھارت میں کھیلے جانے والی ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران بھارتی بلے باز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ باؤلر کی درگت بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رتو راج گائیکواڈ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی ٹیم کی جانب سے بلے بازی کر رہے تھے کہ انہوں ںے 49 ویں اوور میں باؤلر کی چار گیندوں پر چار چھکے مارے۔

شعیب ملک کامیاب بیٹسمین،شاہد آفریدی کے سب سے زیادہ چھکے

بلے باز کی جانب سے کی جانے والی جارحانہ بلے بازی دیکھ کر باؤلر نے شاید دباؤ کا شکار ہو کر نو بال کرادی مگر اس پر رتو راج نے چھکا لگا دیا جس کی وجہ سے ایک گیند پر سات رنز بن گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بعد بھی رتو راج نے چھکوں کا سلسلہ برقرار رکھا اور اوور کی آخری دو گیندوں پر بھی چھکے لگائے جس کی وجہ سے ایک اوور میں ان کی ٹیم کو 43 رنز ملے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق رتو راج کی انتہائی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ان کی ٹیم نے 50 اوورز کے میچ میں 330 بنالیے جب کہ ایک اوور میں سات چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بلے باز نے سمیٹ لیا۔





Source link

متعلقہ

بھارت سے فائنل، بابراعظم کے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو مشورے

Swat Voice Editor

ایشیاکپ2023کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا

Swat Voice Editor

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy