Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

قوم کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہیں، پروفیسر ابراہیم

jamat islami 3 - قوم کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہیں، پروفیسر ابراہیم

سوات وائس : حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مالاکنڈ ڈویژن کے شعبہ تربیت کے تحت بٹخیلہ میں دو روزہ تربیت گاہ کا انعقاد کیا گیا،تربیت گاہ میں ضلع سوات، ملاکنڈ، دیر اور شانگلہ کے ارکان نے شرکت کی۔تربیت گاہ کے شرکاء سے امیر صوبہ پروفیسرمحمد ابراہیم خان، ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین عنایت امین، نا ظمہ صوبہ بلقیس مراد اور ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر نے خطاب کیا۔امیر صوبہ پروفیسرمحمد ابراہیم خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اب جھوٹ کی نعروں سے تنگ آچکی ہے اور اب انہیں صحیح معنوں میں ایماندار اور اہل قیادت درکار ہیں جو کہ اس وقت صرف جماعت اسلامی ہی مہیا کرسکتی ہے۔ عنایت امین نے ارکان کو اپنے ذمہ داریوں کا تعین کرنے اور اسے ادا کرنے پر زور دیا۔نا ظمہ صوبہ بلقیس مراد نے اراکین مالاکنڈ ڈویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کسی بھی جماعت کی جان ہوتے ہیں اور اراکین ہی تحریکوں کو مضبوط بنا نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اور تحریکیں کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔ہمارا مقصد اللہ کے کلمہ کو بلند کرنا اور اسلامی نظام کو نافذ کر نا ہیاور اس مقصد کے حصول میں تمام اراکین کے کوشش تحریک کو تقویت دے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر نے خطاب کرتے ہوئے اراکین کے انفرادی اہداف کی  وضاحت کی اور ارکان کو اپنے انفرادی اہداف یاد دلاتے ہوے کہا کہ بطور رکن ہمیں اسلام کے کم ازکم معیار پر پورا اترنا ہوگا اور معاشریکا نمایاں فرد بننا ہوگا۔تاکہ معاشرے پر بہترین انداز میں اثر انداز ہو سکے۔صحت کی تشخیص اور اپنے خاندان کی صحت کی حفاظت پر بھی مختلف پروگرام ہوئے۔پروگرام کے آخر میں نگران میڈیا سیل کلثوم وقار نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی، ملاکنڈ ڈویژن میں بدامنی کے صورتحال اور سود کیخلاف قرار داد پیش کیا جسے متفقہ طورپر منظور کیا گیا۔

متعلقہ

سوات پریس کلب میں وبائی امراض سے بچنے کے لئے سپرے کرکے مہم کابا قاعدہ آغاز کر دیا

Saeed

جماعت نہم کے پرچہ جات ایس ایل او کے طرز پر لئے جائیں گے، سوات بورڈ

Saeed

رشتہ داروں کے گھر سے غائب بچی کی لاش برآمد

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy