Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

بجلی کے بھاری بھر کم بل، خوازہ خیلہ کے عوام سراپا احتجاج

khwazakhela 3 - بجلی کے بھاری بھر کم بل، خوازہ خیلہ کے عوام سراپا احتجاج

سوات وائس : سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بانڈئی کے عوام  اووربلنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین کے مطابق میٹر ریڈنگ کے بغیر لاکھوں کے بل بھجوائے گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک محمد درویز خان،مولانا نعمت اور بخت عمر نے بتایا کہ بھاری بھر کم بجلی بلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، بجلی بلوں میں بغیر میٹر ریڈنگ کے اضافی یونٹ ڈالے گئے ہیں جس کے باعث بل لاکھوں روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا ہی لائن مین آتا ہے اور نا ہی میٹر ریڈر تو اتنے زیادہ بل کیسے آئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور بلوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا وقت کی ضرورت ہے، محمد علی شاہ خان

Swat Voice Editor

مٹہ، فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق،ایک زخمی

Swat Voice Editor

سوات میں بد امنی اور قدرتی آفات کے بعد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy