Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

خوازہ خیلہ میں نامعلوم نقاب پوشوں نے نوجوان کو فائرنگ کرتے قتل کردیا

Khwazakhela2 - خوازہ خیلہ میں نامعلوم نقاب پوشوں نے نوجوان کو فائرنگ کرتے قتل کردیا

سوات  وائس: سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں نامعلوم نقاب پوشوں میں گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس اسٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق علی حیدر ولد امیر حیدر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ڈھائی بجے کے قریب نامعلوم پانچ نقاب پوش ان کے گھر میں گھس گئے اور اُن کے بیٹے زاہد علی  پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اُس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زاہد علی کو ایک گولی لگی ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا جا رہا ہے جلد ہی قاتلوں کا پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ

مینگورہ، فائرنگ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Swat Voice Editor

سوات، مہنگائی اور بد امنی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا منگورہ بازار کا دورہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy