سوات وائس :سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔ تحصیل کبل کے علاقہ مہوڈنڈ دردیال میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہو جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا گیا۔
previous post
متعلقہ
- Comments
- Facebook comments