Swat Voice
Sport

بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا، رمیز راجہ

raja - بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں اگر پاکستان شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون؟

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا موقف دو ٹوک ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ کروا سکتا ہے تو کروا لے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف جارحانہ منصوبہ اپنائے گا۔

دنیا ہیرو مانتی ہے، پاکستانی میچ فکسر کہتے ہیں، وسیم اکرم

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا میں کارکردگی دکھا رہی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کھیلا ہے۔ پاکستان نے اربوں کے بزنس والی ٹیم کو دو بار شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایشیاء کپ نہ کھیلنے کےحوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی۔ ان سے جب بھی بات ہوئی تو دو ٹوک موقف کے ساتھ بات ہوگی۔



Source link

متعلقہ

پاکستانی بولر احسان اللہ کے خونی باؤنسر نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی

Swat Voice Editor

ایشیا کپ پاکستان میں ہونیکا امکان، بھارت سے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے

Swat Voice Editor

بی سی سی آئی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy