Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کوکارئی میں زمین کا تنازعہ ،دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

Kokarai - کوکارئی میں زمین کا تنازعہ ،دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

سوات  وائس : کوکارئی  میں زمین کے تنازعے پر دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، ایک جاں بحق دو سرا زخمی ہوگیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔ کوکارئی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بخت اللہ خان کے مطابق کوکارئی کے علاقہ ڈھیرئی میں سابقہ پولیس اہلکار کے بیٹوں سبز علی اور رحمت علی نے زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر پستول سے فائرنگ کردی جس کے باعث دونوں زخمی ہوگئے۔ دونوں بھائیوں کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سبز علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے دونوں سے پستول برآمد کر لی ہے جبکہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق سبز علی بنڑ پولیس اسٹیشن میں ڈی ایف سی کی پوزیشن پر تعینات تھا جس کا بیلٹ نمبر2808 تھا۔

متعلقہ

نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

Swat Voice Editor

عزیز اللہ گران نے الیکشن سے قبل پارٹی کے اندر احتساب کا مطالبہ کردیا

Swat Voice Editor

ضمنی انتخابات، سیدصادق عزیز ایک بار پھر نظر انداز، کارکنان مایوس

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy