Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کوہستان گٹ سے دنگرام اور سنگوٹہ سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے،فضل حکیم

Fazal Hakeem 12 - کوہستان گٹ سے دنگرام اور سنگوٹہ سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے،فضل حکیم

سوات وائس : چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ کوہستان گٹ سیدوشریف سے دنگرام اور سنگوٹہ سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے جو سیدوشریف، مینگورہ سٹی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہرا وزیراعلی محمود خان اور موجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہستان گٹ سیدوشریف سڑک پر تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی،سلیم الرحمٰن سمیت سی اینڈ ڈبلیو کے افسران موجود تھیاس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کوہستان گٹ سیدوشریف کو گلکدہ، صابونے، لوے بنڑ،دنگرام اور سنگوٹہ سے ملانے والے روڈ کی تعمیر پر مزید کام تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو  کے افسران اور ٹھیکیدار  نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور تعمیراتی میٹریل میں معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سنگوٹہ سے سیدو شریف کو لنک کیا جائے گا جس سے مینگورہ شہر میں ٹریفک اور دیگر مسائل میں کمی آئیگی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ کوہستان گٹ سیدوشریف سے دنگرام تک کا پہلا فیز جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ

قومی جذبات کو بھڑکا کر اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے، فضل حکیم خان

Saeed

سوات پریس کلب میں صفائی کا کام ترجیحی بنیادوں سے جاری ہے،ڈبلیو ایس ایس سی سوات

Saeed

سوات میں عدم استحکام اور افراتفری پھیلانے کے خواہشمند چند عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، گرینڈ جرگہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy