Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشنِ سوات فیسٹول کا آغاز کردیا گیا

Jashn e Swat - ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشنِ سوات فیسٹول کا آغاز کردیا گیا

سوات وائس : ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے مینگورہ میں جشنِ سوات فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا، فیسٹیول کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے مقامی اور ملکی فنکاروں کے ساتھ ملکر کیا۔ فیسٹیول کے پہلے روز مقامی افراد، فیمیلیز اور بچوں نے فیسٹیول کا روخ کیا۔ نوجوان محفل موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے، جبکہ بچوں کی جانب سے کھیل کود کے لئے مواقع فراہم ہونے پر شرکت دیدنی تھی۔جشنِ سوات فیسٹیول میں ثقافتی پروگرامز منعقد ہوں گے، جبکہ مقامی مصنوعات کی نمائش بھی کی جارہی ہے، بچوں کے لئے کھیل کود کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ فیسٹیول میں فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ فیسٹیول میں پشتو اور اردو موسیقی اور اردو قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کے لئے دیگر شہروں سے بھی فنکار سوات مدعو کئے گئے ہیں۔ فیسٹیول کے لئے مینگورہ میں واقع دریائے سوات کنارے فضا گٹ پارک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کہا کہ فیسٹیول میں ملکی فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ فیسٹیول میں شریک مقامی افراد اور سیاحوں کو تفریح فراہم کیا جاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحوں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

متعلقہ

وزیر اعلیٰ محمود خان اور فضل حکیم کی پشاور میں ملاقات

Swat Voice Editor

چارباغ، ہوٹل میں آتشزدگی،بیشتر حصہ خاکستر ہوگیا

Swat Voice Editor

عمران خان کے ہر حکم کی تعمیل ہماری ترجیحات ہیں، عزیز اللہ گران

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy