Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں منشیات کے عادی افراد اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Beggars - سوات میں منشیات کے عادی افراد اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

سوات وائس : خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایت پر ضلع سوات میں نشئی افراد اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر انجینئر لقمان نے پولیس، رھیب سنٹر اور محکمہ سماجی بہبود کے اہلکاروں کے ہمراہ سوات میں بھکاریوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعدد مقامات سے نشے کے عادی متعدد افراد کو اٹھا کر مختلف بحالی مراکز میں علاج معالجے کی غرض سے داخل کرایا جبکہ ہیروئن کے ایک ڈیلر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ نشئی افراد کے خلاف ایکشن کا مقصد سوات کو ڈرگ فری زون بنانا ہے،اپریشن صرف سوات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز میں لایا جائے گا جہاں مکمل بحالی تک مفت علاج کیا جائیگا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ کمشنر ملاکنڈ کا مزید کہنا تھا کہ بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن ایک ماہ تک جاری رہیگا۔

متعلقہ

بحرین، شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Swat Voice Editor

کبل اسپتال کے ملازمین  نے جعلی پروپیگنڈے کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

Swat Voice Editor

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور اور خیبر گرلز میڈیکل کالج کی میڈیکل سوسائٹی نے مٹہ دارمئی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy