Swat Voice
Sport

پاکستان میں انگلش کرکٹرز کے کھانے کون بنائے گا؟

WhatsApp Image 2022 11 24 at 9.32.12 AM 960x540 - پاکستان میں انگلش کرکٹرز کے کھانے کون بنائے گا؟


پاکستان کے دورے پر آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کے ساتھ جو ایک اور مہمان پاکستان آ رہا ہے وہ ہے ان کا خاص شیف، جو دورے کے دوران کھلاڑیوں کے کھانے پینے کی نگرانی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے سے واپس جانے کے بعد انگلینڈ کے کچھ کھلاڑیوں نے کھانے کے معیار کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد اس بار ٹیسٹ ٹیم کے سٹاف میں ایک شیف بھی آ رہا ہے۔

اس خاص شیف کا نام عمر مزیان ہے، لیکن آخر یہ عمر مزیان کون ہیں اور ان کا کھیلوں کی دنیا سے کیا تعلق ہے؟

شیف عمر مزیان کا تعلق مراکش سے ہے اور وہ گذشتہ دو دہائیوں سے کھانے پکانے کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اُنھیں یہ شوق اپنے والد سے ملا جن کا اپنا ریسٹورنٹ تھا۔ عمر مزیان کا کھیلوں کی دنیا سے تعلق 2009 میں قائم ہوا۔ وہ انگلینڈ کی مختلف ٹیموں جن میں کرکٹ، رگبی، فٹبال اور روئنگ شامل ہیں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

وہ پہلے بھی انگلینڈ ٹیم کے ساتھ سفر کر چکے ہیں، جن میں 2018 کے عالمی کپ اور یورو 20 فٹبال میں وہ ٹیم کو اپنے کھانوں سے لطف اندوز کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی دنیا کا حصہ رہنے کے  باوجود عمر مزیان خود کبھی کوئی کھیل نہیں کھیلا تاہم وہ لندن میراتھون میں دو مرتبہ حصہ لے چکے ہیں۔ عمر مزیان نے رگبی کے مشہور کھلاڑی جیمز ہاکزیل کے ساتھ کوکنگ پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے۔



Source link

متعلقہ

کھیل ابھی باقی ہے، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے میچ میں ڈرامائی صورتحال

Saeed

انتظار کی گھڑیاں ختم،فیفا ورلڈ کپ کامیلہ آج سےقطر میں سجے گا

Saeed

بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر بہانے گھڑنے لگی، ریفری کو پاکستانی ٹیم کی شکایت کردی

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy