Swat Voice
Sport

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

WhatsApp Image 2022 11 23 at 2.06.30 PM 960x540 - بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


لاہور: بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر نثار علی کو میگا ایونٹ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے منتخب کیے گئے ظفر اقبال نائب کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسکواڈ میں 17 کھلاڑیوں کے علاوہ 2 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن سے جیت کی خوشی، سعودی ولی عہد سجدہ ریز ہو گئے

دیگر کھلاڑیوں میں ریاست خان، شاہ زیب، محمد سلمان، محمد آصف، فخر عباس، بدر منیر، معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر، کامران اختر،محمد ارشد، مطیع اللّٰہ، محمد صفدر، اکمل حیات اور محسن خان شامل ہیں۔

2 ریزرو کھلاڑیوں میں ساجد نواز اور فیصل محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے ماہ 4 سے 17 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار، 202 پر پوری ٹیم آوٹ

Swat Voice Editor

نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیز پیش کر دیں

Swat Voice Editor

بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر بہانے گھڑنے لگی، ریفری کو پاکستانی ٹیم کی شکایت کردی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy