Swat Voice
Sport

رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا

1669142344 ronaldo - رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا


پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو باہمی رضامندی کےتحت کلب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کلب انتظامیہ نے رونالڈو اور ان کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے میرے ساتھ دھوکا کیا، رونالڈو

خیال رہے کہ چند روز قبل کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہیگ اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز انہیں زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے فٹ بالر نے کہا کہ میں ایرک ٹین ہیگ کی عزت نہیں کرتا کیونکہ وہ میری عزت نہیں کرتا۔



Source link

متعلقہ

کیرئیر کے اختتام پر نشے کا عادی ہو گیا تھا، وسیم اکرم

Swat Voice Editor

ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کرنے والی 10 ویں ٹیم بن گئی

Swat Voice Editor

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، ٹم ساوتھی کپتان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy