Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

واکنگ ٹریک مقامی آبادی اور سیاحوں کو صحت مند تفریح کے موقع فراہم کرے گا، فضل حکیم

walking track - واکنگ ٹریک مقامی آبادی اور سیاحوں کو صحت مند تفریح کے موقع فراہم کرے گا، فضل حکیم

سوات وائس : چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ شہر کے قریب دریائے سوات کے کنارے پر زیر تعمیر واکنگ ٹریک کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسئن ایریگیشن بختیار خان اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر واکنگ ٹریک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اورتعمیراتی کام میں پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پرچیئرمین ڈیڈیک سوات کو بتایا گیا کہ واکنگ ٹریک پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ وقت پر تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔ دورے کے موقع پر چیئرمین ڈیڈیک

سوات نے متعلقہ حکام، ٹھیکیدار اور سائٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو کام کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا اسلئے پی سی ون کے مطابق منصوبے کو مکمل کیا جائے۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ واکنگ ٹریک خوبصورت ڈیزائن میں بنایا جائے گا جو محکمہ آبپاشی کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال ہے ہم سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور خطیر رقم  سے حفاظتی پشتوں سمیت واکنگ ٹریک بنانا یہا ں کے عوام اور سیاحوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ سوات میں ٹوارزم کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت اقدامات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ

ڈی آر سی سوات چیرمین و ممبران کا ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان سے تعارفی ملاقات

Saeed

قوم کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہیں، پروفیسر ابراہیم

Saeed

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی بڑی کارروائی،37کلو گرام چرس برآمد، چار ملزمان گرفتار

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy