Swat Voice
Sport

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی

614a9cbd65533b16965a6291aa601d73 XL - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی کر دی۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی 20 ایونٹ کی میزبانی کریں گے جب کہ 20 ٹیمیں اس میگا ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

ہر گروپ سے ٹاپ کی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی جہاں باقی فریقین کو چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس کے بعد سوپر ایٹ کی ٹاپ کی چار ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے 2022 کی کارکردگی بنیاد پر جگہ پکی کی۔

نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقا بھی اس سال کی کارکردگی پر کوالیفائی کرگئے ہیں جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔

دیگر آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔ افریقا، ایشیا اور یورپ سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔



Source link

متعلقہ

پاکستان دو سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والا پہلے ملک بن گیا

Swat Voice Editor

اسپین کو اپ سیٹ شکست،مراکش کوارٹر فائنل میں

Swat Voice Editor

شاداب کا کیچ چھوڑنا بھارتی پولیس کے کام آ گیا، ویڈیو سے آگاہی مہم چلا دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy