Swat Voice
Sport

فیفا ورلڈ کپ، ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

fifa 1 - فیفا ورلڈ کپ، ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست


فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ایران کو چھ دو سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا ہے۔

انگلینڈ نے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں ایران پر شروع سے دباو بنائی رکھا اور  پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 0-3 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

کھیل کے 35ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم، 43ویں منٹ میں بوکایو ساکا اور پہلے ہاف کے ایکسٹرا ٹائم میں رحیم اسٹرلنگ نے گول کیا۔

دوسرے ہاف میں ایران نے نسبتاً بہتر مقابلہ کیا جہاں اس ہاف میں بھی اسے 3 گول لگے، تاہم اس نے بھی انگلینڈ کے خلاف دو گول داغ دیے۔

فیفا ورلڈ کپ: قطر میں اربوں ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے اسٹیڈیمز کا مستقبل کیا؟

انگلینڈ کی جانب سے 62ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے گول کیا تو 65ویں منٹ میں مہدی تریمی نے گول کرکے ایران کی جانب سے پہلا گول کیا۔

میچ کے 71ویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے گول بنایا جس کے بعد 90ویں منٹ میں جیک گیرالش نے گول کرکے اسکور 1-6 کردیا۔

میچ کے آخری منٹ میں ایران کے مہدی تریمی نے پنالٹی اسٹروک کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا جس کے بعد میچ کا اختتام 2-6 پر ہوا۔



Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈ کپ، کرس گیل کا فیورٹ کون ؟

Swat Voice Editor

سعود شکیل کا متنازع آوٹ، کیایہ کلین کیچ تھا؟

Swat Voice Editor

!نیوزی لینڈ کی ‘بی’ ٹیم سے شکست، بابر کی کپتانی پھر خطرے میں

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy