Swat Voice
Sport

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

WhatsApp Image 2022 11 21 at 11.59.55 AM 960x540 - انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان


لا ہور: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد، اظہر علی ، فہیم اشرف ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد علی ، محمد نواز شامل ہیں۔

جبکہ شرفراز احمد کی واپسی کے ساتھ محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم ںے پریس کانفرنس میں کہا کہ فہرست میں 16 کھلاڑیوں کی ٹیم بنتی ہے، اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہورہی ہے، فاسٹ باولنگ کا اسکواڈ بڑھانے کی کوشش ہوتی ہے، جب اسکواڈ کا انتخاب ہوتا ہے تو حکمت عملی تو بنتی ہے، جو خامیاں تھیں سلیکشن کے دوران ان پر بھی نظر رکھی ہے، ڈمیسٹک کرکٹ کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔

کوشش ہے جو ٹیم کے ساتھ ٹریول کر رہے ہیں انہیں چانس دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیسے کھیلی وہ داد کی مستحق ہے، جسطرح کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی قابل تعریف ہے، ڈمیسٹک کرکٹ کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔

 

 





Source link

متعلقہ

نجم سیٹھی کو ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، شاہد آفریدی

Swat Voice Editor

ویرات کوہلی کے مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Swat Voice Editor

حارث روف کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy