Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

چارباغ، ہوٹل میں آتشزدگی،بیشتر حصہ خاکستر ہوگیا

Fire33 - چارباغ، ہوٹل میں آتشزدگی،بیشتر حصہ خاکستر ہوگیا

سوات وائس : سوات کی تحصیل  چارباغ میں مقامی ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی،آگ لگنے سے ہوٹل کا بیشتر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق خوراک محل نامی ہوٹل میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑی اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کا بیشتر حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ کنٹرول روم سوات کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز فائر ویکل سمیت فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پیشہ ورانہ طریقے سے فوری کارروائی کرتے ہوئے  آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ہوٹل کا بیشتر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا اور ہوٹل مالک کو لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

متعلقہ

سوات میں زلزلہ، دو افراد جاں بحق،سو سے زائد زخمی و بے ہوش،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ

Saeed

سوات، مہنگائی اور بد امنی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Saeed

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مالم جبہ میں سائیکل ریس

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy