Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، راہزنی کرنے والا گروہ گرفتار

Khwazakhela - خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، راہزنی کرنے والا گروہ گرفتار

سوات وائس : سوات پولیس کی کارروائی، راہزنی میں ملوث گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم و موٹرسائیکل برآمد،گرفتار ملزمان نے خوازہ خیلہ  کے علاقے چمتلئی کے میں اسلحہ کے نوک پر کئی لوگوں کو لوٹ لیا تھا۔تھانہ خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی روڈ پر کچھ دن پہلے دو راہزنی کے واقعات رونما ہوئے تھے، جس میں راہزنوں نے بندوق کی نوک پر 65 ہزار روپے چھینے تھے جبکہ دوسرے واقعہ میں ایک شخص سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور ایک عدد موٹر سائیکل چھینا گیا تھا،جس سے علاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل چکا تھا۔  تفتیش کے دوران پولیس نے  مشتبہ افراد میں اصل ملزم تک رسائی حاصل کی، جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے۔جن کو خوازہ خیلہ پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان  کے قبضے سے مبلغ 235000ہزار روپے، دو عدد پستول، دو عدد کلاشنکوف بمعہ 24 عدد کارتوس، ایک عدد رائفل چائینہ 7.62 بور اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالودود ولد جہانگیر، قہار ولد جہانگیر، غنی ولد محمد ذادہ اور معاون قیصر ولد عقل مند ساکنان خوازہ خیلہ شامل ہیں۔

متعلقہ

انٹر سکولز سپورٹس صوبائی مقابلوں کا سوات میں آغاز

Swat Voice Editor

شجر کاری کے ذریعے ماحول کا صاف ستھرا رکھا جا سکتا ہے، شیرین زادہ

Swat Voice Editor

سوات پریس کلب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy