Swat Voice
Sport

انتظار کی گھڑیاں ختم،فیفا ورلڈ کپ کامیلہ آج سےقطر میں سجے گا

WhatsApp Image 2022 11 20 at 1.37.10 PM 960x540 - انتظار کی گھڑیاں ختم،فیفا ورلڈ کپ کامیلہ آج سےقطر میں سجے گا


کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ آج سے قطر میں سجے گا۔ یہ عرب سرزمین پر ہونے والے پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022کا میلہ سجنے کو  تیارہے ۔قطر میں شائقین نے ڈیرے جمالیے ہیں ۔ فٹ بال  ورلڈ کپ کے لیےٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ  کا پہلا میچ آج قطراورایکواڈورکے درمیان کھیلا جائے گا۔  میچ سے قبل افتتاحی تقریب بِھی ہوگی۔ ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں  تقسیم کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ،ایک اورپابندی عائد

گروپ اے میں قطر،ایکواڈور،سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز موجود ہیں ۔ارجنٹائن،سعودی عرب،میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں۔ گروپ ڈی فرانس،آسٹریلیا،ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔

گروپ ای میں اسپین،کوستا ریکا،جرمنی اورجاپان کو شامل کیا گیا ہے۔گروپ ایف میں بیلجیئم،کینیڈا،مراکش اور کروشیا موجود ہیں۔گروپ جی  برازیل، سربیا،سوئٹزرلینڈ اور کیمرون  کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال،گھانا،یوراگوئے اور جنوبی کوریاگروپ ایچ کا حصہ ہیں۔

12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2022 اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ

فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے  20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان  کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔ فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

 واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئےقطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔

 



Source link

متعلقہ

مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

Saeed

2nd Swat Marathon Held at Malam Jabba today.

Saeed

پاکستان جانا سیکیورٹی رسک، فیصلہ بھارتی وزارت داخلہ کا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy