Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پوری بھارتی سیلکشن کمیٹی برطرف

BCCI 021 - ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پوری بھارتی سیلکشن کمیٹی برطرف


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سیلکشن کمیٹی برطرف کر دی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیتن شرما کے زیر قیادت سلیکٹرز کی کمیٹی کو فوری طور پر برطرف کر دیا اور ساتھ ہی خالی اسامی کے لیے نئی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلکٹرز کو عام طور پر چال سال تک کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، تاہم، چیتن شرما، ہرویندر سنگھ، سنیل جوشی، اور دیبایش موہنتی نے سلیکٹرز کے طور پر مختصر ترین مدت کے لیے خدمات انجام دیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ہر فارمیٹ میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی جگہ نیا مستقل ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔



Source link

متعلقہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Swat Voice Editor

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بوکھلاہٹ میں سچ کا ساتھ دے دیا

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy