Swat Voice
Sport

974 کنٹینرز سے عارضی اسٹیڈیم تیار

WhatsApp Image 2022 11 18 at 11.22.13 AM 960x540 - 974 کنٹینرز سے عارضی اسٹیڈیم تیار


قطر میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے چالیس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کنٹینروں سے منفرد انداز میں اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔

یہ اسٹیڈیم دارالحکومت دوحہ کے دریا کے کنارے پر واقع ہے اور حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
بی بی سی کے مطابق سٹیڈیم کے ڈیزائن کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں قدرتی ہوا اسٹیڈیم میں گردش کرتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس میدان کو ائر کنڈیشنگ کے نظام کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے توانائی کے اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ پورا منصوبہ قریب واقع بندرگاہ اور دوحہ کی سمندری روایات اور تاریخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، قطر نے بڑی پابندی لگا دی

سٹیڈیم 974 واٹر فرنٹ سائٹ پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ ایک مصنوعی جزیرے پر واقع ہے، اسٹیڈیم کو 974 ری سائیکل شپنگ کنٹینرز سے تعمیر کیا گیا ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ کے بعد سٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر کے دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کو امداد کے طور پر عطیہ کردیا جائے گا

 



Source link

متعلقہ

بابراعظم نے کراچی کنگز کو چھوڑ کر نئی ٹیم جوائن کر لی

Saeed

محمد رضوان کل افغانستان کیخلاف میچ سلیکشن کیلئے دستیاب

Saeed

تین ملکی سیریز،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy